انڈر ٹرینی میونسپل افسران اور اکاؤنٹس افسران کو دیئے دستخطوں کے اختیارات واپس لیے جائیں،سید ذوالفقار شاہ

سجن یونین کا جعلی بھرتی افسران کو فارغ کرنے کیلیے پیٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ،لیگل ٹیم نے اس سلسلے میں کام شروع کردیا

جمعرات 3 جولائی 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) سجن یونین کے مرکزی صدرسید ذوالفقارشاہ نے تین ماہ مسلسل کے ایم سی وٹی ایم سیز میں ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں، ایڈجسٹمنٹ اور جعلی افسران کی تقرریوں کے موصولہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد سجن یونین کی لیگل ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ بلاتفریق کاروائی کے لیے پیٹیشن تیار کرکے اسے جلد ازجلد عدالت میں دائر کیا جائے۔

چاہے اس سے یونین کے ملوث یونین سے وابستہ کوئی عہدیدار، کارکن یا لیڈر یا اس کا کوئی عزیز ہی کیوں نہ متاثر ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت میونسپل افسران،اکاونٹس افسران،انجینئرز کو بھرتی کرکے انہیں انڈر ٹرنینگ ہونے کے باوجود اعلیٰ پوسٹوں پر تعینات کرکے سینئر افسران کو گھر میں بیٹھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے ٹرینی افسران کے خلاف بھی پٹیشن تیار کرلی گئی ہے اور اسے متاثرہ افسران کے ہمراہ دائر کیا جارہا ہے۔

جبکہ غیر منظور شدہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ اور گریڈ 17 کے تعینات میونسپل کمشنرز کو بھی فارغ کرکے گریڈ 19 SCUG کے تمام افسران کو تعینات کروانے اور بعدازاں گریڈ 18 کے افسران کی تعیناتی کے لیے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا جارہا ہے۔ متاثرہ افسران سید ذوالفقارشاہ سے فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :