wجون میں 50ہزار سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا ہوگیا، مرزا جاوید

جمعرات 3 جولائی 2025 21:05

؛رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)، 9مئی والوں 50لا لاکھ اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آپ کے سیاسی تابوت میں کیل ٹھوک دیا ہے،16ماہ میں بے گھر افراد کر 50ہزار سے زائد گھر وں میں آباد کرنے کا ٹارگٹ پورا کردیا ہے، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید جاتی امراء اڈاپلاٹ دفتر مسلم لیگ ن میں ن لیگیوں اور میڈیا سے کر رہے تھے، اس موقع پر، جمیل بیگ، کبیر ببیگ، اشرف، ڈاکٹر احسن اور ذوالفقارمہر بھی تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا عوام کی خدمت اور ووٹ خدمت کا وزیر اعلی پنجاب کے سرپر اللہ کا سائیہ اور ہمارے قائد میاں نواز شریف کا ہاتھ ہو تو پنجاب کی قسمت بدلنے کو کوئی نیئں روک سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خدمت تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا قومی ریکارڈ قائم ہوا ہے، جون 2025ء تک’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کے لئے 51911سے زائدقرضے جاری کیے جا چکے تھے،ا پنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہوچکی اوراب یہ گھر مکینوں سے آباد ہیں جبکہ 41324 گھروں کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔