کشتواڑمیں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ، ترال سے 2نوجوان گرفتار

جمعہ 4 جولائی 2025 12:10

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز کی طرف سے جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے ضلع کے علاقوں کنزل منڈو اور کچل چترو میں بدھ کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔

(جاری ہے)

آپریشن میں ڈرون کیمروں اور سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے جس پر اس نے یہ آپریشن شروع کیا ہے۔دریں اثنا بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں تلاشی آپریشن کے دوران 2 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لئے انہیں عسکریت پسندوں کے کارندے قرار دیا ہے۔