فیسکو افسران وسٹاف نو اور دس محرام الحرام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے فیلڈ میں کوشاں ہیں،چیف ایگزیکٹو

جمعہ 4 جولائی 2025 15:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوانجینئر محمد عامر کی ہدایت پرفیسکو افسران وسٹاف نو اور دس محرام الحرام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے فیلڈ میں کوشاں ہیں جبکہ فیسکو ریجن کے تمام چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو کا چوکس سٹاف تمام ضروری آلات سے لیس گاڑیوں کے ہمراہ تعزیہ کے جلوسوں کے ساتھ موجود ہے تاکہ کسی بھی مسئلہ یا بجلی بندش کی صورت میں فوری بجلی بحال کی جاسکے۔

فیسکو کے ترجمان سعید رضا نے اے پی پی کو بتایا کہ چیف ایگزیکٹوانجینئر محمد عامر کی ہدایت پر فیسکو ریجن میں قائم شکایات سنٹر میں چوبیس گھنٹے عملہ موجود ہے اورصارفین کی طرف سے موصول ہونے والے شکایات کو فوری اٹینڈ کیاجارہا ہے تاکہ اس گرم موسم میں عزاداروں کو کسی قسم کی مشکلا ت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر فیسکو ہیڈکوارٹرمیں قائم مرکزی کنٹرول سنٹر سے تمام آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں جبکہ سینئر افسران بھی ہنگامی ڈیوٹیوں پر موجود ہیں اور بجلی کی بلا تعطل ترسیل کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

ایس ڈی اوز اپنے سٹاف کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں،ذوالجناح اور تعزیہ کے روٹس پر موجود ہیں جبکہ اِن روٹس پربجلی کی تاروں اور خراب ٹرانسفارمرز سمیت دیگر مسائل کو پہلے ہی ٹھیک کردیاگیا تھا تاکہ محرم کے ایام میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں نو اور دس محرم کو کہیں بھی مینٹی ننس کا کام نہیں کیا جارہا تاکہ اس دوران عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لا اینڈ آرڈر کے کاموں میں خلل نہ پڑے۔

ریجن بھرمیں تعزیہ اور ذوالجناح کے تمام روٹس پرکنکشنز اوربے ہنگم تاروں کودرست کیاگیا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹرانسفارمرز ٹرالیاں بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ بجلی کی اچانک بندش،ایمرجنسی کی صورت میں یہ ٹرالیاں استعمال کی جا سکیں۔چیف ایگزیکٹو نے صارفین بجلی سے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام کے تعزیہ کے جلوسوں کے دوران'' تعزیہ اور علم'' کے ساتھ لوہے کا راڈ استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ غلطی سے کہیں تاروں سے ٹکرا کر حادثہ کا باعث نہ بن جائے اور دوران جلوس فیسکو تنصیبات '' بجلی کے پول یا سٹے وائر ''کو ہاتھ نہ لگائیں۔

علاوہ ازیں صارفین بجلی بندش کی صورت میں فرسٹ سرکل کے صارفین اپنی شکایات کا اندراج جنرل مینجر ٹیکنیکل میاں محمد رفیق کے موبائل نمبر0370-1800085لینڈ لائن نمبر 041-9220514,041-9220433 پر،سیکنڈ سرکل کے صارفین ڈائریکٹر پروکیورمنٹ رانا محمد افضل کے موبائل نمبر0370-1800072لینڈ لائن نمبر041-9330060پر، جھنگ سرکل کے صارفین جنرل مینجر (سی اینڈ سی ایس) کے موبائل نمبر0370-1800060لینڈ لائن نمبر047-9200220، سرگودھا سرکل کے صارفین چیف انجنئیر ٹی ایس شہباز محمود کے موبائل نمبر0370-1800059لینڈ لائن نمبر048-9232393پر، ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل کے صارفین چیف انجنئیر (ڈویلپمنٹ)محمد وقاص بیگ کے موبائل نمبر0370-1800102لینڈ لائن نمبر046-9201119پر، میانوالی سرکل کے صارفین چیف انجنئیر (سی ایس) اصغر حسین قزلباش کے موبائل نمبر0370-1800061لینڈ لائن نمبر0459-350506پر، چنیوٹ ڈویژن کے صارفین ڈائریکٹر (پی ایس اینڈ سی) مصباح الاسلام کے موبائل نمبر 0370-1800135لینڈ لائن نمبر047-9210060پر کمالیہ ڈویژن کے صارفین ایس ای (ایس اینڈ ڈی)جاوید اقبال کے موبائل نمبر0370-1800260لینڈ لائن نمبر046-3413601پر، بھکر ڈویژن کے صارفین چیف انجنئیر (پی اینڈ ڈی) عامر محبوب الٰہی کے موبائل نمبر0370-1800053لینڈ لائن نمبر0453-9200116پر اور جوہر آباد ڈویژن کے صارفین ڈائریکٹر (اے ایم آئی) راؤ محمد علی کے موبائل نمبر03701800182لینڈ لائن نمبر0454-920057پر کر اسکتے ہیں۔

مزید برآں صارفین ا پنی شکایات کااندراج ہیلپ لائن نمبر118،ٹال فری نمبر0800-66554اور ایس ایم ایس سروس 8118کے ذریعے بھی کرواسکتے ہیں جس پر فوری ایکشن لیاجائے گا۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامرکاکہنا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران عزاداروں بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رکھی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔