سیالکوٹ،ملاوٹ شدہ مصالحہ جات فروخت کرنے پر برانڈ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 4 جولائی 2025 14:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ مصالحہ جات فروخت کرنے پر عثمان سپائسز برانڈ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ پہاڑی پور میں فتح محمد نے عثمان سپائسز برانڈ کے نام سے یونٹ لگا رکھا ہے گذشتہ روزاسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ریحان سرور نے دوران چیکنگ یونٹ پر چھاپہ مارا اور یونٹ میں موجود مصالحہ جات(سرخ مرچ پاؤڈراور ہلدی پاؤڈر) کے نمو نہ جات حاصل کر کے لیبارٹری بھجوائے جو رپورٹ کے مطابق ان مصالحہ جات میں ملاوٹ پائی گئی۔

تھانہ ستراہ پولیس نے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ریحان سرور کی مدعیت میں فتح محمد کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :