کشتواڑمیںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ، ترال سے 2نوجوان گرفتار

آپریشن میں ڈرون کیمروں اور سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے

جمعہ 4 جولائی 2025 16:24

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز کیطرف سے مسلسل تیسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے ضلع کے علاقوں کنزل منڈو اور کچل چترو میں بدھ کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔

(جاری ہے)

آپریشن میں ڈرون کیمروں اور سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے جس پر اس نے یہ آپریشن شروع کیا ہے۔دریں اثنا بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں تلاشی آپریشن کے دوران دو نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے انہیں عسکریت پسندوں کے کارندے قرار دیا ہے۔