بھارتی ریاست کرناٹک میں دس دلت پروفیسر امتیازی سلوک پر مستعفی ٰ

جمعہ 4 جولائی 2025 16:56

بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں کم از کم 10دلت پروفیسروں نے امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کرناتک کے دارلحکومت بنگلور ویونیورسٹی کے پروفیسروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے انہیں ان کے تدریسی کام کے ساتھ ساتھ انتظامی فرائض بھی دیے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم حال ہی میں ان کے کردار کو بالکل محدود کر دیا گیا اور ان کی استحقاتی چھٹیاں بھی ختم کی گئیں ۔

دلت پروفیسروں نے کہا کہ انہوں نے کئی بار معاملہ یونیورسٹی حکام کے نوٹس میں لایا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا لہذا ہم مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے۔ استعفیٰ دینے والوں میں پروفیسر سی سوماشیکر ۔ ناگیش پی سی ،سدیش ، مرلیدھر اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :