سول سوسائٹی فورم کا یتیم کشمیری لڑکے کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعہ 4 جولائی 2025 16:56

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی فورم (سی ایس ایف) نے گونی پورہ کنزر کے ایک یتیم لڑکے کی المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ” سی ایس ایف“ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ لڑکے کی موت مقامی صحت مرکز میں طبی غفلت کے باعث ہوئی جس پر بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) کنزر کے خلاف فوری تادیبی کارروائی ہونی چاہیے۔

ذیشان رشید اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا اور وہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) ابورہ میں کوئی طبی عملہ موجود نہ ہونے کے باعث ذیشان کا بروقت علاج نہ ہوسکا۔ جموں وکشمیر سول سوسائٹی کے چیئرمین خواجہ عبدالقیوم وانی نے معاملے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات اور متعلقہ بی ایم او کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔