
یونیورسٹی آف سرگودھا ’’چین کے ساتھ ایکسچینج پروگرام اور تحقیقی اشتراک‘‘کےعنوان سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد
جمعہ 4 جولائی 2025 16:57
(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی اب سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز کی باقاعدہ رکن ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ تعلیمی شعبوں کوعالمی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔
سیشن کے دوران پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی وتحقیقی اشتراک کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ چین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری تحقیق کے معیار کو بلند کرنے، مشترکہ علمی اقدامات کو فروغ دینے اور طلبہ واساتذہ کو بین الاقوامی سطح پر آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات پر زور دیا کہ وہ چین کے تعلیمی اداروں کے ساتھ باقاعدہ اشتراک کی جانب قدم بڑھائیں،خاص طور پر انہوں نے یو او ایس ٹی وی اور ریڈیو کو تجویز دی کہ وہ چینی میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کریں تاکہ مواد، علم اور میڈیا مہارت کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔سیشن کا اختتام اس اتفاقِ رائے کے ساتھ ہوا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید گہرا کرتی ہیں اور جدت، ثقافتی تبادلے اور علمی برتری کے نئے راستے کھولتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.