پی آئی اے کو 13سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی، 3ارب 9کروڑ موصول

فیصلے اور اس پر پر عملدرآمد میں 28 سال کا وقت لگا، خواجہ آصف

جمعہ 4 جولائی 2025 23:01

پی آئی اے کو 13سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی، 3ارب 9کروڑ موصول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3ارب 9کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے مراحل میں 28سال کا طویل وقت لگا، تاہم اب یہ رقم پی آئی اے کے اکانٹ میں منتقل ہو چکی ہے۔