آذربائیجان ، وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

جمعہ 4 جولائی 2025 20:06

آذربائیجان ، وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیلی ..
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)آذربائیجان میں وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی جس میں اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آذر بائیجان کے شہر خانکندی میں وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں شہبازشریف اور ایرانی صدر نے تمام شعبوں میں جاری پاک ایران تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے گزشتہ فیصلوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔