غزہ پر مکمل قبضہ کرلیا جائے، اسرائیلی وزیر بن گویر کا پھر مطالبہ

جمعہ 4 جولائی 2025 21:53

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ پٹی پر مکمل قبضے، امدادی سامان کی ترسیل روکنے اور ہجرت کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے مطالبے کو دہرایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بن گویر نے کہا کہ معاہدے تک پہنچنے کی خواہش ہے اور یہ ایک سنگین غلطی ہے، ہمیں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مکمل فتح حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور پوری غزہ پٹی پر قبضہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں انسانی امداد کو روکنے اور ہجرت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، ایسے معاہدوں کی نہیں جو صرف جزوی نتائج حاصل کرتے ہیں۔بن گویر نے زور دیا کہ ان کا قیدیوں کے تبادلے کے اس معاہدے اور جنگ بندی کی حمایت کا کوئی ارادہ نہیں ہے جو حکومت کے ایجنڈے پر ہے۔ انہوں نے حکومت کو لاپروا قرار دیا۔انہوں نے وزیر خزانہ سموٹریچ سے بھی اپیل کی کہ وہ ممکنہ معاہدے کو ناکام بنانے میں ان کے ساتھ شامل ہو جائیں انہوں نے دعوی کیا کہ غزہ میں حقیقی فتح حاصل کرنے کا یہ ایک تاریخی موقع ہے جس میں حماس کا خاتمہ اور غزہ سے ہجرت کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔