شمالی غزہ میں جھڑپ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا

جمعہ 4 جولائی 2025 21:58

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے تصدیق کی ہے کہ ایک کارروائی کے دوران شمالی غزہ میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ترجمان کے مطابق، 19 سالہ کارپورل یائیر ایلیاہو، جو اسرائیلی فوج کے شمالی بریگیڈ کا جنگی انجینئر تھا، غزہ کے علاقے بیت حنون میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اسرائیلی فوج نے فوجی کی ہلاکت کی وجہ جھڑپ نہیں بتائی۔

فوج کے ترجمان نے فوجی کی ہلاکت ایک حادثے‘ کا نتیجہ قرار دی۔ یہ ’حادثہ‘ اس وقت پیش آیا جب ایک انجینئرنگ گاڑی عمارتوں کو مسمار کرنے کے فوجی آپریشن کے دوران گڑھے میں جا گری۔ گاڑی کے گرنے سے قریب موجود دوسری فوجی گاڑی سے ٹکراو? ہوا، جسے یائیر ایلیاہو چلا رہا تھا۔ اس ’تصادم‘ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :