مسلم لیگ ن مفاہمت کی سیاست کی قائل ہے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

ملکی مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالا جاسکتا ہے ،اپوزیشن کو انتشار اور جلائو گھیرائو کی سیاست سے نکلنا ہوگا اگر پی ٹی آئی سنجیدگی اختیار کرے تو آڈیالہ کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور

جمعہ 4 جولائی 2025 22:07

مسلم لیگ ن مفاہمت کی سیاست کی قائل ہے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مفاہمت کی سیاست کی قائل ہے کیونکہ ملکی مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو انتشار اور جلائو گھیرائو کی سیاست سے نکلنا ہوگا اگر پی ٹی آئی سنجیدگی اختیار کرے تو آڈیالہ کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سمیت وزیراعظم اور دیگر قیادت نے ہمیشہ سیاسی راستہ بنانے کی بات کی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپوزیشن بنچز پر جاکر بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ساتھ مصافحہ کیااوروزیراعظم نے اپوزیشن کو کہا کہ ہمیں بات چیت کرنے اور بیٹھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ آگے بڑھنے کے لیے ساتھ چلنا ضروری ہے یہ ایسا خیر سگالی کا جذبہ ہے جو ن لیگ اور حکومت نے دکھایا ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے لئے واحد راستہ مل جل کر انتشار کی سیاست چھوڑ کر آگے بڑھنے کا راستہ نکالنے میں ہے اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف اڈیالہ جیل کا دروازہ کھلوا سکتے ہیں جس پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ جی بالکل کھلوا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ سیاسی قوتیں افہام و تفہیم سے برداشت سے مل جل کر آگے بڑھنے کی بات کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن زعما کے بیانات پر افسوس ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات سیاسی نہیں انتشار والے ہیں اور تصادم والے اورفتنہ فساد والے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا اور توڑ پھوڑ کی سیاست کی اگر وہ یہ راستہ چھوڑ دیں گے تو اپنے لئے بھی سیاست میں گنجائش پیدا کریں گے اور ملک میں بھی جو مسائل ہیں ان کے حل میں بہتر ماحول بنانے میں کردار ادا کر سکتے۔

۔۔