الیکشن کمیشن نے سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت خیبر پختونخوا،پنجاب اور سندھ اسمبلی کے سیکرٹریز کو سینیٹ الیکشن کیلئے خطوط لکھ دئیے

جمعہ 4 جولائی 2025 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) الیکشن کمیشن نے سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت خیبر پختونخوا،پنجاب اور سندھ اسمبلی کے سیکرٹریز کو سینیٹ الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے خطوط لکھ دئیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت پنجاب خیبر پختونخوا اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں کے سیکریٹریز کو خطوط لکھے گئے جس میں کہا گیاکہ مخصوص نشستوں پر ارکان کے نوٹیفکیشن کے بعد آئین کے آرٹیکل 65 کے مطابق ان کا حلف لیناضروری ہے الیکشن کمیشن نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھی خط لکھا ہے کہ مخصوص نشستوںپر حلف لینے کے لیے جلد از جلد انتظامات کرنے کے لیے آگاہ کیا جائے تاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں پر زیر التوا سینیٹ الیکشن کروائے جاسکیں۔

۔