Live Updates

علی امین گنڈا پور کا فیصلہ بانی ہی کریں گے، فیصل چوہدری

ہم تو چاہتے ہیں حکومت چلے یا ڈلیور کرے، عوام کیلئے سہولت ہو، افنان اللہ خان

جمعہ 4 جولائی 2025 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) رہنماء پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورکے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ تو عمران خان نے کرنا ہے، اگر عمران خان چاہیں گے تو وہ وزیر اعلی رہیں گے نہیں چاہتے تو نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ اس کی وجہ ہے کہ کے پی سمیت پی ٹی آئی کے جو تمام ووٹ ہیں وہ تو عمران خان کی ذات کو پڑے ہیں وہ جو آگے جو بھی کھڑا ہوا ہے اگر عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں تو پی ٹی آئی کے ووٹرز بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر وہ ان کے ساتھ نہیں کھڑے تو ووٹر بھی ان کے ساتھ نہیں کھڑے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہاکہ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ حکومت چلے یا ڈلیورکرے، عوام کیلئے سہولت ہو اور عوام کیلئے آسانیاں ہوں، ہماری تو یہ خواہش ہے، علی امین گنڈاپور نے ابھی جو تقریر کی ہے اس سے پہلے بھی جو کی ہے، اس کے اندر اتنی زیادہ ایگریشن ہے، اس کے اندر وائلنس ہے، بہتر یہ ہے کہ آپ عوام کی ڈلیوری کی طرف جائیں، ہم2013 سی2018آپ کی حکومت گرا سکتے تھے نہیں گرائی کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ آپ ڈلیور کریں، مولانا چاہتے تھے کہ گرا دیں، بات یہ ہے کہ علیمہ خان چاہتی ہیں کہ عمران خان صاحب فارغ ہو جائیں تاکہ وہ آ جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات