9ور 10محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات

9اور 10محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں گے

جمعہ 4 جولائی 2025 23:03

9ور 10محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)9اور 10محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5جولائی سے شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔ بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔ دریائوں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ندی نالوں کے کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 9اور 10محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :