ڈاکٹر یاسمین راشد کی پانچ مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت مؤخر

جمعہ 4 جولائی 2025 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں نو مئی واقعات سے متعلق پانچ مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دو مقدمات میں سماعت 9 جولائی اور عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں جمع ہے، اسی لیے پیش نہیں کیا جا سکا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام مقدمات میں وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے زمان پارک، مغلپورہ، جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔تمام درخواستیں جیل سے دائر کی گئی ہیں اور ان پر انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔