
نوجوانوں کی ترقی اور شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، میر سرفراز بگٹی
جمعہ 4 جولائی 2025 20:30
(جاری ہے)
تقریب میں وزیر اعلیٰ نے ہنرمندی، تخلیقی صلاحیت اور جدت پر مبنی تربیت مکمل کرنے والے باصلاحیت طلبا و طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل ان ہی باہنر اور باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے، جنہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ۔ پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 46 طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپس دیے گئے جبکہ تربیت مکمل کرنے والے تمام شرکا کو باقاعدہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے ۔ تقریب میں پاکستان کی ممتاز سافٹ ویئر اور آئی ٹی کمپنیوں نے اس پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والے 50 نوجوانوں کے لیے ملازمتوں اور انٹرن شپس کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا جو اس انیشیٹو کی کامیابی اور افادیت کا واضح ثبوت ہے ۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا، انہیں روزگار کے بہتر مواقع دینا اور صوبے میں معاشی خود کفالت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں اور یہ انیشیٹو صوبے کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہا ہے ، یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھول رہا ہے بلکہ بلوچستان کی مجموعی معاشی و سماجی ترقی کا محرک بھی بن رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.