محرم الحرام، ڈویژنل پولیس کے فلیگ مارچ

شہریوں کی دادرسی کیلئے پولیس افسران کی مساجد میں کھلی کچہریاں

جمعہ 4 جولائی 2025 21:15

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے شہر بھر میں فلیگ مارچ کئے گئے۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی قیادت میں فلیگ مارچ گرین ٹان سے شروع ہوکر باگڑیاں سے الجنت شادی ہال،واپڈا ٹان، شوکت خانم ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ سے رائیونڈ روڑ،بھوبتیاں چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔

ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، پی آر یو، ڈولفن سکواڈسمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان فلیگ مارچ میں شامل تھے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کی قیادت میں فلیگ مارچ لوہاری گیٹ ہیڈ کواٹر سٹی ڈویژن سے شروع ہوکر بھاٹی چوک،ضلع کچہری،لوئر مال،کربلا گامے شاہ،داتا دربار،موچی گیٹ،اکبری گیٹ،کراون اڈہ،شاہ عالم چوک،سیکرٹریٹ بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا سٹی ہیڈ کواٹر میں اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایس پی سٹی بلال احمد نے مجلس عزا امام بارگاہ عطیہ اہل بیت نولکھا،اندرون موری گیٹ سے نکلنے والے جلوس کی سیکورٹی کو چیک کیا۔ انہوں نے منتظمین مجلس سے بھی ملاقات کی اور زائرین کی چیکنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔ بلال احمد کا کہنا تھا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضااور ایس پی ماڈلٹان اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

فلیگ مارچ لبرٹی سٹی ٹاور، صدیق سینٹر، کینال بریج، شمع سٹاپ، کلمہ چوک، ماڈلٹان، کلب چوک، کیولری پل سے گرجا چوک، RA بازار، نشاط کالونی، گرجا چوک، فورٹریس، میاں میر چوک، صدر گول چکر، جوڑے پل، ہربنس پورہ، قائد اعظم انٹر چینج، داروغہ والا، شالامار باغ کے علاقوں میں کیا گیا۔ ماڈل ٹان پولیس کا موٹر سائیکل سنیچرز کے خلاف کریک ڈان جاری، ضلع قصور و بہاولپور کے 2 ڈاکو چوکی صوئے اصل پولیس نے دھر لیے۔

ملزمان کی شناخت یاسراور شیر خان کے ناموں سے ہوئی۔ خفیہ اطلاع پر ملزمان کو پانڈو کی بڑی نہر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ملزمان ضلع قصور میں موٹر سائیکل سنیچنگ کی واردات کے بعد لاہور میں روپوش تھے۔ گرفتارملزمان چوری وڈکیتی کے 19 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور 2 پستول برآمدہوئے۔

لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ڈولفن اور موبائلز سکواڈ کو ڈیجیٹل باڈی کیم لگا دیئے گئے۔ ڈولفن اور موبائلز سکواڈ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ نیو ڈیجیٹل باڈی کیم آپریشنل کردیئے گئے۔ناکہ ٹھوکر،محمود بوٹی،شیرا کوٹ، سگیاں اور نیو راوی پل پر باڈی کیم آپریشنل کر دیئے گئے۔ابتدائی طور پر ڈولفن سکواڈ ڈیفنس اور لبرٹی ٹیموں کو بھی باڈی کیم لگائے گئے۔

کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت بھی مانیٹر ہو سکے گی۔ ڈولفن و ناکہ جات پر چیکنگ کا معیار، کارکردگی اور رویے پر نظر رکھی جائے گی۔ باڈی کیم کی ریکارڈنگ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن روم میں محفوظ ہو گی۔ باڈی کیم کی مانیٹرنگ ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں براہ راست دیکھی جا سکے گی جبکہ سیف سٹی اتھارٹیز سے لائیو مانیٹرنگ بھی ہوں گے۔

ایس پی ارسلان زاہدنے کہا کہ باڈی کیم کی مدد سے کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال روکنے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں محرم الحرام سکیورٹی کے پیش نظر موبائلز سکواڈ کی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظرکا عمل جاری ہے۔ موبائلز سکواڈ نے گذشتہ72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ای پولیس ایپ کی مدد سی37623 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا۔

چیکنگ کے دوران 18 اشتہاری اور 13 عدالتی مفروران گرفتارکئے گئے۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔ داخلی و خارجی راستوں پر 8792 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیاجبکہ سیاہ شیشے،نیلی بتی والی 337 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ سول لائنز ڈویژن کامحکمانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال، مغلپورہ پولیس نے گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے کی واردات ٹریس کر لی۔

ون فائیوپر جھوٹی کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات کے ملزم کو 24 گھنٹے سے پہلے ہی گرفتار کیا۔ملزم نے رقم خرد برد کرنے کے لیے رابری کا جھوٹا ڈرامہ رچایااور پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چھپاکر 15 پر جھوٹی کال کردی۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قبرستان میں چھپائی گئی رقم برآمد کر لی۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے جامعہ مسجد پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ میں کھلی کچہری لگائی۔ انہوں نے عوام الناس کی شکایات و مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ ڈاکٹر غیور احمد خاں نے پولیس افسران واہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں،دفاتر میں آئے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرنے جامع مسجد محمدیہ حنفیہ وحدت کالونی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی ایس پی مسلم ٹان سرکل عاطف معراج اور ایس ایچ او وحدت کالونی عبدالواحد بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔