شہریوں کو معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

جمعہ 4 جولائی 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی ریاض ناصر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نقیب اللہ ناصر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کو کوئٹہ میں خوراک سے متعلق صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں شہر میں دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور فوری عملی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ گندے پانی سے اگنے والی سبزیوں کی کاشت اور فروخت کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :