sپاکستان کرکٹ ٹیم میں دو مزید غیر ملکی کوچز کی تقرری متوقع

ہفتہ 5 جولائی 2025 02:15

ڑ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو مزید غیر ملکی کوچز کی تقرری متوقع ہے، فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اب نئی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد مسرور کی شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے، ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے،معاملات طے پانے پر باقاعدہ اعلان ہوگا۔اسٹرینٹھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے لیے گرانٹ لوڈن کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ عمر گل، وہاب ریاض اور ریحان احمد میں سے کسی ایک کو پاکستان شاہینز ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کم مینجر کے طور پر تعنیات کیا جاسکتا ہے۔اس سلسلے میں جلد معاملات فائنل ہونے پر پی سی بی ان تقرریوں کا اعلان کرے گا۔