زیمبیامیں جنگلی ہتھنی کا حملہ، 2 خواتین سیاح ہلاک

ہلاک ہونے والے ایک سیاح کا تعلق برطانیہ،دوسرے کا نیوزی لینڈ سے تھا،حکام

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:49

لوساکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)افریقی ملک زیمبیا میں جنگلی ہتھنی نے 2 خواتین سیاحوں کو کچل دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سیاحوں کی ہلاکت کا واقع زیمبیا کے مشرقی صوبے میں واقع نیشنل پارک میں پیش آیا جہاں یہ خواتین سیاح چہل قدمی کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کمشنر نے بتایا کہ 68 سالہ ایسٹن جینٹ ٹیلر کا تعلق برطانیہ سے جبکہ 67 سالہ الیسن جین ٹیلر کا تعلق نیوزی لینڈ سے تھا، ان دونوں پر ایک ہتھنی نے حملہ کیا جو اپنے بچے کے ساتھ تھی۔

پولیس کے مطابق خواتین کے ساتھ موجود سفاری گائیڈ نے ہاتھیوں کے حملے کو روکنے کی کوشش میں فائرنگ کی جس سے ہتھنی زخمی ہوگئی تاہم گائیڈ پھر بھی خواتین کو حملے میں نہ بچا سکا۔گزشتہ سال بھی یہاں ہاتھیوں کے حملوں کے دو مختلف واقعات میں 2 امریکی سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ دونوں واقعات میں ہاتھیوں کے حملوں کا نشانہ بننے والی زائد عمر کی خواتین ہی تھیں جو سفاری کیلیے خصوصی گاڑیوں میں سوار تھیں۔