مصر میں ٹرین کا ڈرائیور دوران ڈیوٹی اچانک انتقال کر گیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:58

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)مصر میں ایک افسوس ناک واقعے میں شمالی صوبے البحیرہ میں ایک ٹرین ڈرائیور دورانِ ڈیوٹی اچانک انتقال کر گیا۔ٹرین کے اسسٹنٹ ڈرائیور کے مطابق ٹرین کے بدر اسٹیشن پر رکنے کے بعد اچانک ڈرائیور کو غشی کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسے فوری طور پر بدر مرکزی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔محکمہ پولیس البحیرہ کو ریلوے پولیس اسٹیشن کے انچارج کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ المناشی ٹرین کا ڈرائیور، جو ایتای البارود سے بشتیل جانے والی ٹرین چلا رہا تھا، راستے میں بدر کے التحریر اسٹیشن پر رکنے کے بعد وفات پا گیا۔