نوشہرہ ورکاں، گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،مقدمہ درج

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) نوشہرہ ورکاں کے علاقہ تھانہ سبزی منڈی میں خاوند نے گھریلو جھگڑے کی بنا ءپر بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔نواحی گاؤں چک چوہدری میں رہائشی مقتولہ کے والد محمد ارشد کی رپورٹ پر داماد محمد جمیل بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ انجم ناز کی شادی عرصہ 22 سال قبل محمد جمیل بٹ سے ہوئی اور انکے ہاں سات بچے 4 بیٹیاں اور 3 بیٹے پیدا ہوئے ،گھر میں میاں بیوی کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور گذشتہ روز انجم ناز نے والد کو فون کیا کہ اسکا خاوند آئے روز مارتا اور زدو کوب کرتا ہے اور اسے ا آکر لے جاؤجبکہ رات کو محمد جمیل بٹ نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کردیا، تھانہ سبزی منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

\378