چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر نے یوم عاشور کے موقع پر شہر کی بڑی امام بارگاہوں کا دورہ کیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 15:24

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا حتمی جائزہ لینے کیلئے شہر کی پانچوں بڑی امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز اختر بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے عزاداری جلوسوں کے مقررہ روٹس پر تجاوزات کے خاتمے، صفائی،سٹریٹ لائٹس اور ٹھنڈے پانی کی سبیلوں پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر امام بارگاہوں کی انتظامیہ نے بھی 10محرم کی تیاریوں کے حتمی انتظامات پراسسٹنٹ کمشنر کی کاوشو ں کو سراہا۔یاد رہے کہ شہر میں اتوارکو(آج) یوم عاشور کے موقع پر ذوالجناح اورتعزیہ کے چار بڑے قدیمی جلوس نکالے جائیں گے ، سب سے بڑا روایتی جلوس بلاک نمبر4کی مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا،سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائیگی۔\378

متعلقہ عنوان :