حضرت امام حسینؓ ،رفقاء نے بے مثال قربانی دیکر اسلام کو سربلند کیا،نوابزاہ امیر حمزہ زہری

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:28

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر برائے بلدیات، نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء نے میدانِ کربلا میں بے مثال قربانی دے کر اسلام کو سربلند کیا۔

(جاری ہے)

ان کی شہادت ہمیں باطل کے خلاف حق کی راہ پر ثابت قدمی اور قربانی کے جذبے سے رہنے کی دعوت دیتی ہے انھوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے میدانِ کربلا میں عظیم قربانی دے کر اسلام کو سربلند کیا۔

اٴْن کی شہادت ہمیں باطل کے خلاف ڈٹ جانے اور حق و صداقت کے لیے قربانی دینے کا درس دیتی ہے انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ میں سیکیورٹی انتظامات غیر معمولی طور پر سخت کیے گئے ہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں پورے شہر میں سیکیورٹی فورسز چوکس ہیں اور ان کے اقدامات عوام کی حفاظت کے لیے نہایت قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے تمام سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موثر کردار کی بدولت عوام ایک پرامن عاشورہ منا سکتے ہیں۔