محرم الحرام قربانیوں اور درس انقلاب کی نوید ہے اور حق پر ڈٹ جانے کا عملی جدوجہد کا نام ہے،مسلم لیگ(ق)سندھ

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی،جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ نواسہ رسول امام حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے باطل قوتوں کے ظلم و بربریت کے آگے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی کربلا کا میدان چھوڑابلکہ یزید کے عزائم کو خاک میں ملاکر دین اسلام کو بچاکر بلند و بالا کیااور حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں حق و باطل کا فرق کا تعین و ہمیشہ کے لئے دین اسلام کو زندہ جاوداں کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا جنت کے شہزادوں و شہزادیوں پر کروڑوں سلام عرض کرتے ہیں، محرم الحرام قربانیوں اور درس انقلاب کی نوید ہے اور حق پر ڈٹ جانے کا عملی جدوجہد کا نام ہے، ان رہنمائوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق حسینیت کردار کی علمبردار ہے اور قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں حسینی کردار پر عمل پیرا ہے۔