کے ایم سی وٹی ایم سیز کے ملازمین تاحال ماہوار تنخواہ کی ادائیگی سے محروم

او ذیڈ ٹی کے اجرا کے باوجود اکثر ٹی ایم سیز کے اکاؤنٹس میں اوذیڈ ٹی ٹرانسفر نہ ہوسکی،بعض ٹی ایم سیز نے چیکس سندھ بینک کو جاری کردیئے

ہفتہ 5 جولائی 2025 19:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے ہزاروں ملازمین تاحال جون پیڈ جولائی کی ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہونے کے باعث شہدائے کربلا کی نذر ونیاز کرنے سے بھی محروم رہ گئے ہیں۔اس سلسلے میں سجن یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے 30 جون کو اوذیڈ ٹی گرانٹ کے اجرا کا لیٹر جاری کردیا۔

جس پر بعض ٹاونزنے تنخواہوں کے چیکس جاری کردیئے لیکن سندھ بینک نے ملازمین کو ٹی ایم سی اکاونٹ میں اوذیڈ ٹی ٹرانسفر نہ ہونے کا بہانہ بناکر تنخواہیں ادا نہیں کیں۔جس پر ملازمین بغیر تنخواہ کی ادائیگی کے آخری ورکنگ ڈے ہونے پر گھروں کو لوٹ گئے۔سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ ہماری 2018 سے تنخواہوں کی آن لائن ٹریژری سے تنخواہوں کی جدوجہد کے بعد اب بھی صرف ریکارڈ کو سیپ پر لے جاکر تنخواہیں اسی طرح اوذیڈ ٹی کے اجرا کے بعد کے ایم سی ٹی ایم سیز سے بل پاس کرواکر چیک بنیک میں ٹرانسفر ہوکر ملازمین کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کے بعد ادا کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے کئی ٹی ایم سیز کے ملازمین کی تنخواہیں بینک اسٹیٹمنٹ میں کاٹ لی جاتی ہے۔ملازمین کو پے سلپ تک جاری نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے دوہرے نظام پر تنقید کرتے ہوئے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی آن لائن ٹریڑری سے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :