
سعودی عرب کا غزہ میں قحط پر تشویش کا اظہار‘ انسانی تباہی کی وجہ اسرائیل کا جرائم پر احتساب نہ کیا جانا ہے.وزارت خارجہ
اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے نہتے شہریوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم قابل مذمت ہیں.سعودی وزارت خارجہ کا بیان
میاں محمد ندیم
ہفتہ 23 اگست 2025
15:23

(جاری ہے)
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی تباہی براہ راست اس وجہ کا نتیجہ ہے کہ اسرائیلی قبضے کی جانب سے بار بار کیے جانے والے جرائم کی نہ تو کوئی روک تھام ہے اور نہ ہی احتساب کا کوئی نظام موجود ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ صورت حال عالمی برادری، خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے اخلاقی وقار پر داغ بنی رہے گی جب تک کہ قحط کے خاتمے اور اسرائیلی قبضے کی جانب سے برادر فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی اور جرائم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے جائیں. دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کے بعد غزہ میں قحط کو اخلاقی طور پر قابل نفرت اور انسان کی پیدا کردہ تباہی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں قحط کی تصدیق نہایت خوفناک ہے اور اسے مکمل طور پر روکا جا سکتا تھا اسرائیلی حکومت کی جانب سے مناسب امداد کے غزہ میں داخلے سے انکار نے اس انسان کے پیدا کردہ تباہی کو جنم دیا یہ ایک اخلاقی طور پر قابل نفرت عمل ہے. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات یعنی خوراک، پانی اور دواﺅں کو پورا کرنا چاہیے آئی سی آر سی کا یہ بیا ن قحط کے تباہ کن اور پوری طرح متوقع اعلان کے بعد سامنے آیا آئی سی آر سی نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے قانون کے تحت، اسرائیل ایک قابض طاقت کے طور پر ان تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جو اس کے پاس موجود ہیں اسے غزہ کی شہری آبادی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے. بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ فلسطینی علاقے میں قحط کے اعلان کوفوری اور ٹھوس کارروائی کے لیے ایک محرک کا کام کرنا چاہیے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ٹرک نے غزہ کی پٹی میں قحط کے اعلان کے بعد کہا کہ جنگی حربے کے طور پر بھوک کا استعمال کرنا ایک جنگی جرم ہے وولکر ٹرک نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات جان بوجھ کر قتل کے جنگی جرم کے بھی مترادف ہو سکتی ہیں. اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کا کہنا تھا کہ ہم اس صورت حال کو بلا روک ٹوک جاری رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے گوتریش نے فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور مکمل و بلا رکاوٹ انسانی رسائی پر زور دیا.
مزید اہم خبریں
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
-
ربیع الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی
-
شیرشاہ و شاہ ریز کی گرفتاری، سکیورٹی ذرائع کا ویڈیو اور جیو فینسنگ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنے کا دعویٰ
-
ملتان میں عبایا پہنے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان کی انتہائی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار
-
9 مئی کے مقدمات میں نامزد اورمطلوب لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے،عظمیٰ بخاری
-
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اگلے بائیس برس انتہائی اہم ہیں‘احسن اقبال
-
گلگت بلتستان: مٹی کا تودہ گرنے سے بنی جھیل اور تباہ کن سیلاب کا خطرہ
-
کے الیکٹرک کا خیابان سحر پر پائپ لائن میں لگنے والی آگ سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان
-
کراچی میں 60 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کی سپلائی ، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.