
علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
دو سال گرفتاری غیرقانونی ہے‘پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں.سلمان اکرم راجہ کے عدالت میں دلائل
میاں محمد ندیم
ہفتہ 23 اگست 2025
15:24

(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے ملزم شیر شاہ کو اے ٹی سی میں پیش کیا، اور عدالت سے نے 9 مئی 2023 کوکورکمانڈرہاﺅس حملہ کیس میں ملزم کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا بعد ازاں عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شیر شاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج منظر علی گل نے ریمانڈ دیا ملزم کو تھانہ سرور روڈ میں درج کورکمانڈرہاﺅس حملہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے.
پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا، موقع پر اسلحہ کا استعمال کیا گیا، ویڈیو میں بھی ملزم کی موجودگی پائی گئی، ملزم کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ریکور کرنے ہیں ملزم کو 30 روز کے جسمانی ریمانڈ پر حوالہ پولیس کیا جائے ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ شیرشاہ کو 27 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، گرفتاری غیر قانونی ہے، ملزم کل اپنے بھائی کے ساتھ اسی عدالت میں پیش ہوا اور کل ہی اسے گرفتار کر لیا گیا پولیس 27 ماہ تک کہاں تھی؟ سپریم کورٹ کی ویڈیو ثبوت کے حوالے سے واضح ہدایات ہیں. وکیل رانا مدثر نے کہا کہ شیر شاہ اپنے بھائی شاہ ریز کے لیے عدالت میں پیش ہوا تھا، واپسی پر اسے بھی گرفتار کر لیا گیا یاد رہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ روز شیر شاہ کو تقریبا دوسال بعد 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے اس سے ایک روز قبل ان کے بھائی شاہ ریز کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا.مزید اہم خبریں
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
-
ربیع الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی
-
شیرشاہ و شاہ ریز کی گرفتاری، سکیورٹی ذرائع کا ویڈیو اور جیو فینسنگ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنے کا دعویٰ
-
ملتان میں عبایا پہنے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان کی انتہائی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار
-
9 مئی کے مقدمات میں نامزد اورمطلوب لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے،عظمیٰ بخاری
-
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اگلے بائیس برس انتہائی اہم ہیں‘احسن اقبال
-
گلگت بلتستان: مٹی کا تودہ گرنے سے بنی جھیل اور تباہ کن سیلاب کا خطرہ
-
کے الیکٹرک کا خیابان سحر پر پائپ لائن میں لگنے والی آگ سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان
-
کراچی میں 60 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کی سپلائی ، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.