
اسرائیل نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں شروع کردیں
کل اتوار کے روز سے آبادی کے انخلا پر عمل شروع کیئے جانے کا امکان ہے‘پہلے مرحلے میں دس لاکھ افراد کو بے دخل کیا جائے گا.اسرائیلی مسلح افواج‘ فلسطینوں کی بڑی تعداد کو اردن‘عمان‘مصرسمیت دیگر مسلمان اکثریتی ممالک میں بسایا جائے گا ‘ سعودی عرب‘یواے ای‘قطر‘ترکی اور کویت نے بھی مہاجرین کو قبول کرنے پر آمادگی ظاہرکردی ہے .اسرائیلی ٹیلی ویژن کا دعوی
میاں محمد ندیم
ہفتہ 23 اگست 2025
15:21

(جاری ہے)
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے فوجی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد حماس کو ختم کرنا اور غزہ کے رہائشیوں کو بے دخل کرنا ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے اسرائیلی شرائط نہ مانیں تو غزہ شہر تباہ ہو سکتا ہے اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج اتوار کودس لاکھ فلسطینیوں کو غزہ شہر خالی کرنے کا حکم دے گی جبکہ نیا حملہ ستمبر کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا اسرائیلی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ متعددعرب ممالک نے اسرائیل کی”مدد“پر آمادگی ظاہر کی ہے اور غزہ سے بے دخل کیئے جانے فلسطینوں کی بڑی تعداد کو اردن‘عمان‘مصرسمیت دیگر مسلمان اکثریتی ممالک میں بسایا جائے گا رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ سعودی عرب‘یواے ای‘قطر‘ترکی اور کویت نے بھی فسطینیوں کو قبول کرنے پر آمادگی ظاہرکردی ہے تاہم عرب ذرائع ابلاغ نے اس دعوی کی تصدیق نہیں کی. اسرائیلی ٹیلی ویژن نے یہ بھی بتایاہے کہ مذاکراتی وفد چند دن میں واپس آسکتا ہے ‘ثالثوں سے ابھی تک رابطہ منقطع نہیں ہوا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی تجویز پر کوئی بنیادی اختلاف موجود نہیں. دوسری جانب اقوام متحد ہ کے ادارہ برائے خوراک(آئی پی سی) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر میں بھوک بد ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور اگر فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی نہ ہوئی تو یہ پورے علاقے میں پھیل جائے گی آئی پی سی نے بتایا کہ لاکھوں فلسطینی بھوک سے دوچار ہیں اور قحط اگلے مہینے تک دیر البلح اور خان یونس تک پہنچ سکتا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں، جنگی کارروائیوں، بے دخلی اور مقامی پیداوار کے خاتمے نے بھوک کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے تقریباً پانچ لاکھ افراد یعنی قحط سامنا کررہے ہیںاور غذائی قلت سے بڑی تعداد میں اموات کا خدشہ ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صورت حال کو انسانی ساختہ تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض حادثہ نہیں بلکہ انسانیت کی ناکامی ہے. ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل بطور قابض طاقت، خوراک اور دواﺅں کی فراہمی کا پابند ہے اور موجودہ صورت حال ناقابل قبول ہے تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جھوٹ کہہ کر مسترد کر دیا ہے اسرائیلی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں قحط نہیں ہے امریکی وزارت خارجہ نے بھی اقوام متحدہ کی رپورٹ پر شکوک کا اظہار کیا مگر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے انسانی بحران کو سنگین تشویش قرار دیا اور اس کی ذمہ داری حماس اور مقامی لوگوںپر ڈال دی ہے.
مزید اہم خبریں
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
-
ربیع الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی
-
شیرشاہ و شاہ ریز کی گرفتاری، سکیورٹی ذرائع کا ویڈیو اور جیو فینسنگ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنے کا دعویٰ
-
ملتان میں عبایا پہنے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان کی انتہائی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار
-
9 مئی کے مقدمات میں نامزد اورمطلوب لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے،عظمیٰ بخاری
-
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اگلے بائیس برس انتہائی اہم ہیں‘احسن اقبال
-
گلگت بلتستان: مٹی کا تودہ گرنے سے بنی جھیل اور تباہ کن سیلاب کا خطرہ
-
کے الیکٹرک کا خیابان سحر پر پائپ لائن میں لگنے والی آگ سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان
-
کراچی میں 60 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کی سپلائی ، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.