وزیراعلیٰ پنجاب کا مظفرگڑھ کے قریب ٹریلر بس تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرگڑھ کے قریب ٹریلر اور بس کے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔