تھانہ وارث خان پولیس کی کارروائی، سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) تھانہ وارث خان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک راہگیر خاتون زخمی ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا اور روپوشی اختیار کر رکھی تھی تاہم وارث خان پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، مخبری نظام اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم سے ابتدائی تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور قانون شکن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔