نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس کوئٹہ میں امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہوا

ہفتہ 5 جولائی 2025 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس کوئٹہ میں امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں میکانگی روڈ اور عثمان روڈ سے ہوتے ہوئے وہیں پر اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

جلوس کی صدارت جنرل سیکرٹری امام بارگاہ ناصرالعزا علی زیدی نے کی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس، ایف سی، سمیت دیگر اداروں کے اہلکار تعینات تھے ۔بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سید داود آغا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے جلوس کی سیکورٹی پر موثر انتظامات کئے ہیں۔