Live Updates

ا*پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، موسلا دھار بارش کا امکان

؁ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوسکتی ہیں لہٰذا سفر پر نکلنے سے قبل صورتحال کی مکمکل تصدیق کریں،محکمہ موسمیات

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام ا?باد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل ا?باد میں نشیبی علاقے زیرا?ب ا?نے کا خدشہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے اور ساتھ ہی ایبٹ ا?باد، مانسہرہ، کرم، مہمند، چترال،خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، ایبٹ ا?باد اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر ا?ب ا?نے کا خدشہ ہے جبکہ صوابی، مردان، کوہستان اور شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

موسم کا حال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوسکتی ہیں لہٰذا سفر پر نکلنے سے قبل صورتحال کی مکمکل تصدیق کریں۔اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، زیارت، بولان، ڑوب، قلات، مستونگ، خضدار میں بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشئرز پھٹنے کا خدشہ ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات