ةرحیم یارخان،حویلی ہزارہ سے کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس سے گرکر 30سالہ نامعلوم مسافر جاں بحق

y‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر شناخت کیلئے کارروائی شروع کردی

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:30

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)حویلی ہزارہ سے کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس سے گرکر 30سالہ نامعلوم مسافر جاں بحق‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر شناخت کیلئے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حویلی ہزارہ سے کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس سے چک 51اے کے نزدیک گرکر 30سالہ نامعلوم مسافر جاں بحق ہوگیا جس کی پڑی ہوئی نعش کودیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم نعش کو تحویل میں لیکر شناخت کی کوشش کی تاہم شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش ہسپتال کے سردخانہ منتقل کرنے کے بعد ورثائ کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :