کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس کھارادرپہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) کراچی میں 9محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس ہفتہ کوسخت سیکیورٹی کے درمیان نشتر پارک سے برآمد ہوااوراپنے روایتی راستوں سے ہوتاہوا حسینیان ایرانیان کھارادرپہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے آغاز سے قبل مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔

نویں محرم الحرام کے چھوٹے اور مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں اور شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے بھی انتظامات کیے گئے اور جلوسوں اور عزاداروں کی سہولت کے لیے لائٹس کو یقینی بنایا گیا۔