تجاوزات آڑ میں امیر مقام کی املاک کو نقصان پہچانا پی ٹی آئی حکومت کی بد ترین انتقامی کارروائی ہے،زاہد خان

حکومت اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مار کر شعبہ سیاحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے ، لیگی رہنماء کا بیان

اتوار 6 جولائی 2025 01:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2025ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سنیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ تجاوزات کی آڑ میں لیگی رہنماء ووفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی املاک کو نقصان پہچانا پی ٹی آئی حکومت کی بد ترین انتقامی کارروائی ہے۔ جاری بیان میں سوات انتظامیہ کی جانب سے صوبائی حکومت کی جانب سے امیر مقام کے ہوٹل کو منہدم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ ہوٹل کی این او سی ودیگرتحریری دستاویزات ہونے کے باوجود سوات انتظامیہ کا اسے مسمار کرنا کا بدترین انتقامی کارروائی ہے۔

انہوںنے کہا کہ سیاحتی مقامات پر اگر ایک طرف ہوٹلنگ مقامی لوگوں کا ذریعہ معاش ہے تو دوسری طرف ہوٹلنگ شعبہ سیاحوں کو قیام وطعام کی سہولیات فراہم کررہا ہے، ،سوات کی سیاحتی ہوٹلنگ نے حکومتی خزانے کو بھاری ریونیو دینے کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی سیاحتی شعبے کو بڑا سنبھالا دیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

زاہدخان نے کر کہا کہ صوبائی حکومت ملاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات آڑ میں سیاسی انتقام کے طور عوام کی معاشی املاک تباہ کرنے سے اجتناب کرے ،حکومت اپنی پائوں پر خود کلہاڑی مار کر شعبہ سیاحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امیر مقام کی املاک کونقصان پہنچانے سے گریز کرے بصو رت دیگر برے نتائج برآمد ہوں گے۔