تینوں تمام مکاتب فکر کے علما قیام امن،اخوت ،بھائی کیلئے کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ ،انتشار ،بدامنی برادشت نہیں کی جائیگی، علامہ عطا اللہ بندیالوی

اتوار 6 جولائی 2025 01:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2025ء)جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطا اللہ بندیالوی نے کہا کہ تینوں تمام مکاتب فکر کے علما قیام امن،اخوت اور بھائی کے لئے کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں کسی انتشار اور بدامنی کو ہر گز برادشت نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے۔

زرائع کے مطابق جمعیت اشاعت التوحیدوالسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطا اللہ بندیالوی نے جامع مسجد سیدنا معاویہ میں واقعہ شہیدا کربلا کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام اور پاکستان کے دشمن ملک میں انارکی پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔خصو صا محرم الحرام میں شرپسند عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دیکر مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں تاکہ مسلمان آپس میں دست و گریباں ہوں جس کے تدارک کے لئے حکومت کے حالیہ اقدامات قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیام امن اور بھائی چارے کے لئے سب سے بڑی ذمہ داری علما و مشائخ پر عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو امن و اتحاد کیلئے ایک دوسرے کیساتھ تعاون کی تلقین کریں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے اسلامی سال کا آغاز شہادت حضرت عمر فاروق سے ہوتا ہے۔جن کے دور خلافت اور طرز حکومت کو اجاگر کرنا اور اس مہینہ شہیدا کربلا سے عقیدت واحترام کو روشناس کرنا علما کی ذمہ داری ہے حکومت کو چائیے کہ صحابہ کرام اور ناموس رسالت کے قوانین اور محرم الحرام کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ کی سیرت، خلفیہ راشدین اور تمام صحابہ رسول مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں اگر ہمارے حکمران ان کا راستہ عدل و انصاف اپنالیں تو پاکستان تمام مسائل سے نکل سکتا ہے معاشرے میں حقیقی انقلاب برپر کرنے کیلئے سنت نبوی اور حلفیہ تاشدین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے علما کرام اور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مساجد اور گردونواح میں ہونیوالے غیر معمولی واقعات پر کڑی نظر رکھیں اور خصوصا جلوسوں کے راستوں میں آنیوالی عمارتوں اور مساجد میں ایسے لوگوں کو واچ کریں جن کی حرکات مشکوک ہوں تاکہ امن کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوس اور مجالس کے منتظمین کے لئے ضروری ہے کہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔آخر میں اسلام کی سر بلندی، ملک وملت کی بقا،سالمیت، استحکام، بھائی چارے، کشمیر و فلسطین کی ازادی اور بران رحمت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔