اوکاڑہ ،9محرم الحرام ، ڈپی او کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ

اتوار 6 جولائی 2025 01:15

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2025ء)اوکاڑہ میں 09محرم الحرام کوقیام امن اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لئے ڈی پی او کی قیادت میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا ، مارچ میں رینجرز ، ضلعی انتظامیہ ، PERA فورس ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے شرکت کی فلیگ مارچ ضلع کونسل سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا ڈسڑکٹ کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا .قانون نافذ کرنے والے ادروں نے ایم اے جناح روڈ ، تحصیل روڈ ، بے نظیر روڈ , گول چوک اور مین بازار میں فلیگ مارچ کیا .

(جاری ہے)

فلیگ مارچ کا مقصد 09 اور 10 محرم الحرام میں شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ،محرم کے پر امن انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، محرم میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا علاوہ ازیں اوکاڑہ میں 9یں محرم الحرام پر پولیس نے سیکورٹی کھول پروف انتظامات کر رکھے ہیں. اوکاڑہ میں 9ویں محرم کو 26 عزاداری جلوس. اور 66 مجالس منعقد کی جائینگی.سیکورٹی کے لئے 1200 افسر اور جوان تعینات کیے گئے ہیں،جلوس کے راستوں کو قناتیں اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا جائے گا. ریزرو نفری اور کیو. آر. ایف بھی سٹینڈ بائی رہے گی۔