کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، خواجہ محمد آصف

اتوار 6 جولائی 2025 17:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں 70 ہزار مسلمان مرد اور بچے شہید ہو چکے ہیں، غزہ کے مسلمانوں پر جو کربلا ٹوٹی ہے، اس کا سدباب کیا جائے ،مسلمان خصوصاً حکمران طبقہ اپنی ذمہ داری محسوس کرے۔انہوں نے کہا کہ آج یوم عاشور پر ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ تب کیا ہوا تھا اور آج کیا ہورہا۔ فلسطینی بچے بوڑھے بھوک کی خاطر لائنوں میں کھڑے ہوتے ہیں اور ان پر فائرنگ کر دی جاتی ہے یہ صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے ۔