
اسلام آبادانتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیجانب سے دسویں محرام الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم
اتوار 6 جولائی 2025 21:40
(جاری ہے)
موبائل ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے بھی علاقے میں گشت پر مامور رہے ۔ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور محکمہ صحت کے اہلکاران بھی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجود تھے۔
طبی عملہ اور ایمبولینسز بھی جلوس کے راستے پر تعینات کی گئی تھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ سیکیورٹی چیک پوائنٹس قائم کیے گئے تھے جبکہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز بھی نصب کیے گئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاران نے جلوس میں شامل ہونے والوں کی تلاشی لی ۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کیا تھا جس میں متبادل راستوں اور پارکنگ ایریاز کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر نگرانی کے نظام کے ذریعے جلوس کی لائیو مانیٹرنگ بھی کی۔ تمام افسران وائرلیس نظام کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہے تاکہ کسی بھی صورتحال پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔ جلوس کے راستے پر پانی کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات بھی مکمل تھے۔ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے صفائی کو یقینی بنایا۔ بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واپڈا اور آئیسکو کے اہلکار بھی الرٹ رہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اسسٹنٹ کمشنرز اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے دیگر افسران نے مختلف مقامات کا دورہ کرکے سکیورٹی، طبی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ مذہبی رہنمائوں اور مقامی رہنمائوں نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جلوس کو منظم طریقے سے گزارنے میں مدد کی۔ مقامی تنظیموں کے رضاکاروں نے بھی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور فوری طبی امداد فراہم کرنے میں معاونت کی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ تمام انتظامات ہفتوں پہلے مکمل کر لیے تھے اور ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جہاں سے تمام صورتحال پر نظر رکھی گئی۔ افسران کا کہنا تھا کہ امن و امان کو یقینی بنانا، جلوسوں کے پرامن انعقاد اور عوام کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عوام بالخصوص جلوس کے راستوں پر رہنے والوں کے تعاون کی تعریف کی۔ تمام محکموں کی مشترکہ کوششوں سے اسلام آباد میں مرکزی محرم کا جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔مزید قومی خبریں
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.