وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ

اتوار 6 جولائی 2025 22:10

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات اور امن و امان کے حوالے سے ڈی سی آفس جھنگ میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر اور ڈی پی او جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

اس موقع پر امن کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے حکومت پنجاب کی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے،بعد ازاں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ضلعی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ بارے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے دس محرم الحرام کے بلاق شاہ کے جلوسوں کے مرکزی پوائنٹ کا وزٹ کیا اور انتظامات بارے عزاداروں سے دریافت کیا اور وہاں سبیل کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسوں کے روٹس پر صفائی،پانی کا چھڑکاؤ اور موبائل سبیلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔سبیلوں کے تمام پوائنٹس پر صفائی اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی چیکنگ بھی جاری ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام میں مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز بھی جلوسوں کے روٹس پر موجود ہیں۔ستھرا پنجاب کی ٹیمیں جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہیں۔