لاڑکانہ:کشمور پولیس نے دو افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا

اتوار 6 جولائی 2025 23:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) کشمور پولیس نے دو افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا.ایک بزرگ تعویذ اور دعا دینے کے جھانسے میں آ گیا۔جب کہ دوسرا شادی کرنے کے جھانسے کچے کی طرف جا رہا تھا۔اطلاع ملنے پر کشمور پولیس نے ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے دو افراد ظفر حسین شاہ ملتان پنجاب اور بہارخان جتوئی مظفرگڑھ پنجاب کا رہائشی ہے کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے ناکہ بندی کرائی اور اغواء ہونے سے دو افراد کو بچالیا۔ ڈی آئی جی نے عوام الناس سے کہا ہے کہ غلط و فیک کالز، میسجز کے ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لئے کال آئے تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اطلاعات کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔