
راولپنڈی شہر اور گردونواح میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
پیر 7 جولائی 2025 00:20
(جاری ہے)
ممتاز ذاکرین نے مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے واقعہ کربلا کو حق و باطل کے درمیان معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کا پیغام رہتی دنیا تک مظلوموں کی آواز اور انصاف کا نشان ہے۔ جلوس کے دوران نوحہ خوانی، ماتم داری، تعزیوں اور ذوالجناح کی زیارت کا سلسلہ جاری رہا جو عزاداروں کے عقیدت مندانہ جذبات کی عکاسی کرتا رہا۔ یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق جلوس کی سکیورٹی پر 5500 سے زائد اہلکاروں اور رضا کاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 1000 اہلکاروں نے فرائض انجام دیئے۔ داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور مکمل چیکنگ کے بعد شرکاء کو جلوس میں شامل ہونے دیا گیا۔ سیف سٹی راولپنڈی کے مرکزی کنٹرول روم سے جلوس کی 2000 سے زائد کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی جبکہ روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے گئے۔ متبادل راستے اور گلیاں مکمل سیل رہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے راجہ بازار میں جلوس کے راستے پر سکیورٹی و انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے ظلم کے خلاف جہاد کر کے انسانیت کو صبر، قربانی اور حق کا راستہ دکھایا۔ اہل بیتؑ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جز ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی و دیگر سینئر افسران سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔ ادھر صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے سیف سٹی اتھارٹی کا خصوصی دورہ کیا اور جلوس کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) راولپنڈی نے یوم عاشور کے لیے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہنگامی ڈیوٹی پلان جاری کیا۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر کے مطابق 300 سے زائد ریسکیو اہلکار خصوصی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔ دوسری جانب راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) نے جلوس کے راستوں کی صفائی کے لیے بھی خصوصی منصوبہ ترتیب دیا تھا تاکہ عزاداروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شرکائے جلوس کے لیے سبیلیں، طبی کیمپس اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔ یوم عاشور کا مرکزی جلوس بحفاظت اور پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا جس پر شہریوں اور انتظامیہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
-
کراچی ، 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم
-
پنجاب میں ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئی: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.