غزہ میں انسانی امداد ی مرکز پر حملے میں حماس ملوث ہے،امریکہ

پیر 7 جولائی 2025 15:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)امریکی وزارتِ خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے ایک مرکز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے، جس میں غزہ ہیومیٹیریزن فانڈیشن کے دو امریکی کارکن زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ان کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔ادارے کے مطابق یہ حملہ امداد کی کامیاب تقسیم کے فورا بعد پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، دو حملہ آوروں نے امریکی کارکنوں پر دستی بم پھینکے، جب کہ ہزاروں غزہ کے شہری محفوظ طریقے سے خوراک حاصل کر چکے تھے۔