صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کے نئی سیاسی جماعت بنانے پرتنقید ، مضحکہ خیزقرار

پیر 7 جولائی 2025 17:08

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی ایلون مسک  کے نئی سیاسی جماعت بنانے  پرتنقید ، مضحکہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئےمضحکہ خیز ridiculous قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہایہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف مزید الجھن پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایلون مسک کہا یہ اعلان میرے نزدیک کم عقلی ہے ۔