
عراق:غاروں کے اندر میتھین گیس سے مزید 3 ترک فوجی جاں بحق
جاں بحق فوجی جوانوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی‘گیس سے متاثرہ11 فوجیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا ہے.ترک وزارت دفاع
میاں محمد ندیم
پیر 7 جولائی 2025
15:19

(جاری ہے)
ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق یہ اموات اس وقت ہوئیں جب ترک فوجی مئی 2022 میں کرد جنگجوﺅں کے ہاتھوں مارے گئے ایک ترک فوجی کی باقیات تلاش کر رہے تھے، جس کی لاش اس وقت بازیاب نہیں ہو سکی تھی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ میتھین گیس سے متاثر ہونے والے ہمارے 3 اور جانباز ساتھی بھی جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں یوں شہدا کی تعداد 8 ہو گئی ہے. ترک وزارت دفاع نے غاروں میں میتھین گیس کی موجودگی کی وجہ نہیں بتائی قبل ازیں بیان میں وزارت نے کہاتھاکہ ایک غار میں تلاش کے دوران جو ماضی میں بطور ہسپتال استعمال ہونے کے لیے جانا جاتا تھا ہمارے 19 اہلکار میتھین گیس کا شکار ہوئے جس فوجی کی باقیات تلاش کی جا رہی تھیں وہ 2022 میں اس وقت مارا گیا تھا جب ترکی”آپریشن کلا لاک“ کے تحت سرحدی غاروں میں چھپے ”پی کے کے‘ ‘کے جنگجوﺅں کا صفایا کرنے کی کوشش کر رہا تھا. فوجیوں کی ہلاکت کی خبر اس وقت سامنے آئی جب پروکرد ڈی ای ایم پارٹی کے ایک وفد نے جیل میں قید ”پی کے کے‘ ‘کے بانی عبداللہ اوجالان سے ملاقات کی جو ترک حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ ہیں رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ غار میں گیس کے اثرات سے 11 فوجی متاثر بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.