سیالکوٹ میں محرم الحرام کے تمام جلوس بخیرو عافیت، امن و امان کے ساتھ اختتام پذیر ہو ئے،فیصل شہزاد ڈی پی او سیالکوٹ

پیر 7 جولائی 2025 17:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ الحمدللہ سیالکوٹ میں محرم الحرام کے تمام جلوس بخیرو عافیت، امن و امان کے ساتھ اختتام پذیر ہو ئے جس پر تمام سکیورٹی ادارے داد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ پولیس کے تمام افسران و جوان شاباش کے مستحق ہیں جنہوں نے گرمی اور حبس والے شدید موسم کی پرواہ کیے بغیر، دن رات محنت، جانفشانی اور بہادری سے سکیورٹی فرائض سرانجام دیے اور ہر ممکن خطرے کا جرأت مندی سے سامنا کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

ہم امن کمیٹی، علمائے کرام، میڈیا نمائندگان، اور سیالکوٹ کے باشعور شہریوں کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور امن کے قیام میں ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ، سیالکوٹ پولیس آپ کے اعتماد اور تعاون سے سیالکوٹ کو امن و سکون کا گہوارہ بنانے کیلیے کوشاں ہے۔